پاکستان نے ایران میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

Pakistan has issued a travel advisory for its citizens in Iran
پاکستان نے ایران میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کے لیے ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ قدم شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی سفر کیا جائے۔
دفتر خارجہ نے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں۔ رش والی جگہوں سے دور رہیں۔ مقامی قوانین اور ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری طور پر پاکستانی مشنز سے رابطہ کریں۔
حکام کے مطابق تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں سفارتخانے سے فوری رابطہ کریں۔ اسی طرح زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصل خانوں کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں کو بروقت مدد مل سکے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سفارتی مشنز ہمہ وقت پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے موجود ہیں۔ ضرورت پڑنے پر رہنمائی، قانونی مدد اور ہنگامی تعاون فراہم کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









