ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

روس کی ایران پر حملے کی مذمت: امریکا و اسرائیل کی کارروائی بلااشتعال جارحیت قرار

28 فروری, 2026 18:50

روس کی روسی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں خودمختار ریاست کے خلاف بلااشتعال جارحیت کے مترادف ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آج امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران کی سرزمین پر فضائی کارروائیاں کیں، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔ روس نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی (IAEA) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کارروائیوں کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے۔

روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے یہ اقدامات مشرق وسطیٰ کو مزید بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام اور این پی ٹی (Non-Proliferation Treaty) کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

روس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر پرامن حل کے لیے اقدامات کرے اور غیرقانونی فوجی کارروائیوں کو روکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔