اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

01 مارچ, 2026 07:36

ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی شہادت کا بدلہ لے گی۔

 ایرانی فوج کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت پر حملہ ایک سنگین اور ناقابل برداشت اقدام ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اس کارروائی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فوج نے کہا کہ جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی اور اس حملے کی قیمت چکانی پڑے گی۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای  ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتری فرائض انجام دیتے ہوئے ہی شہید ہوئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔