پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

ایک بارپھر خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

20 اپریل, 2026 09:10

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد توانائی کی عالمی مارکیٹ میں نئی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 5.91 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 89.76 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ حالیہ دنوں میں تیل مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 95.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سپلائی سے متعلق خدشات خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق خام تیل مہنگا ہونے سے دنیا بھر میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی قیمتوں پر براہ راست اثر پڑتا ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی، جس کے بعد عوام کو نئی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔