پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

20 اپریل, 2026 12:22

کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں مہنگائی کا دباؤ کم نہ ہو سکا، جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول کے گھی اور آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح درجہ دوم کا آئل 35 روپے مہنگا ہونے کے بعد 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

تاجروں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی یہ لہر روزمرہ ضروریات کی اشیاء کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل اور خوردنی اجناس کی قیمتوں میں تبدیلی اور مقامی لاگت میں اضافہ اس مہنگائی کی بڑی وجوہات ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔