بڑی خوشخبری!!! اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا عوام کیلئے بڑا ریلیف

Big news!!! A major relief announced by the State Bank of Pakistan for the public
بلاک چین اور کرپٹو کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کرپٹو کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر عائد آٹھ سال پرانی پابندی ختم کر دی ہے۔ اب ملک میں بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے ساتھ اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔ اس فیصلے کے بعد ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو سے متعلق قانونی اور ریگولیٹڈ سرگرمیوں کے لیے راستہ کھل گیا ہے۔
بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان میں جدید مالیاتی نظام کو فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس فیصلے سے کرپٹو انڈسٹری میں شفافیت اور قانونی فریم ورک مزید مضبوط ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











