جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)
لائیو

ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی؛ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں خصوصی دستوں کی تعیناتی شروع کر دی

  • امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کر دی۔
  • ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔
  • مزید فوجی، اسلحہ اور طبی عملہ خطے میں بھیجا جا رہا ہے۔
  • امریکی اور برطانوی بمبار طیارے ہائی الرٹ پر رکھ دیے گئے ہیں۔
جمعرات جولائی 23 2026 | 10:31 صبح

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، برینٹ کروڈ 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں اور سمندری راستوں پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 2 فیصد اضافے سے 96 ڈالر اور امریکی خام تیل 88.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

Read More
جمعرات جولائی 23 2026 | 10:26 صبح

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی جوہری تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

سعودی عرب اور امریکہ نے 30 سالہ پرامن جوہری تعاون کے ‘123 معاہدے’ پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنیاں سعودی سویلین ایٹمی پروگرام میں حصہ لیں گی اور مستقبل میں سعودی زمین پر یورینیم افزودگی کا امکان بھی شامل ہے۔

Read More
جمعرات جولائی 23 2026 | 10:20 صبح

ایران عراق شلمچہ سرحدی راستے پر امریکی میزائل حملہ، 2 شہری شہید، 11 زخمی

ایران اور عراق کی شلمچہ سرحدی کراسنگ پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔ خوزستان کے حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم علاقے میں امدادی کاموں کے ساتھ بارڈر کو مسافروں کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔

Read More
جمعرات جولائی 23 2026 | 10:14 صبح

آبنائے ہرمز میں ایران کو نظرانداز کرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز میں جنوبی راستے سے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد شدید آگ لگ گئی جبکہ 2 دیگر جہاز واپس مڑ گئے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ہرمز پر ان کا کنٹرول ہے اور امریکی مداخلت ختم ہونے تک آئل ٹینکرز کی آمدورفت پر مکمل پابندی رہے گی۔

Read More
جمعرات جولائی 23 2026 | 09:59 صبح

امریکہ کے ایران پر مسلسل 12ویں رات بھی شدید فضائی حملے، بوشہر، ہرمزگان اور خوزستان دھماکوں سے لرز اٹھے

امریکہ نے ایران پر مسلسل 12 ویں رات بمباری کرتے ہوئے بوشہر، خوزستان اور ہرمزگان کو نشانہ بنایا۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق امریکی حملوں میں 53 افراد شہید اور 592 زخمی ہوئے ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق ایرانی میزائل اور ڈرون سائٹس کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Read More
جمعرات جولائی 23 2026 | 09:45 صبح

یمن کے حوثیوں کا 2 سعودی آئل ٹینکرز پر حملہ

یمن کے حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں 2 سعودی آئل ٹینکرز "اینسیلیا” اور "لیلیٰ” کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ سعودی عرب نے اینسیلیا میں آگ لگنے کی تصدیق کی ہے تاہم عملہ محفوظ ہے۔ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کو محاصرے کے بدلے محاصرے کا چیلنج دیا ہے۔

Read More
جمعرات جولائی 23 2026 | 09:24 صبح

پلوں اور بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو پورے خطے کے توانائی نظام کو نشانہ بنائیں گے، ایران

ایران نے امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے پلوں یا پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو وہ پورے خطے کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔ ایرانی عسکری ذرائع نے تسنیم ایجنسی کو بتایا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رہے گا اور صرف تہران سے ہم آہنگ جہازوں کو ہی گزرنے کی اجازت ہوگی۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 04:07 شام

امریکی سینیٹ میں ہنگامہ؛ ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی کو ناکام قرار دے دیا

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کی فنڈنگ سے متعلق سماعت کے دوران ڈیموکریٹ سینیٹر گیری پیٹرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ میں ناکامی فوجیوں کی نہیں بلکہ قیادت کے فیصلوں کی ہے۔

گیری پیٹرز نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے جنگی پالیسی، اخراجات اور واضح اہداف پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مؤثر حکمت عملی کے بغیر امریکی فوجیوں کو خطرات میں ڈالنے کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 02:16 شام

حوثیوں کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو دھمکیاں، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے بحیرہ احمر اور سعودی عرب کے خلاف حوثی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی بحری مفادات یا پرچم بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت اپنے بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات، حتیٰ کہ طاقت کے استعمال کا حق بھی رکھتا ہے، تاہم کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر بھی زور دیا۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 01:20 شام

عالمی جریدے نے ایران امریکہ جنگ میں شاندار ثالثی کردار پر پاکستان کو امن کا ضامن قرار دے دیا

عالمی جریدے فارن افیئرز نے ایران اور امریکہ کی جنگ رکوانے میں پاکستان کے ثالثی کردار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے امن کا ضامن قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 7 اپریل کی امریکی ڈیڈ لائن سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی قیادت سے گفتگو کے بعد جنگ روک دی گئی۔ جریدے کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ایک نئ قوت بن کر ابھرا ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 10:56 صبح

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ 30 سالہ جوہری معاہدے کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ 30 سالہ جوہری معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو امریکی ٹیکنالوجی کی مدد سے یورینیم افزودگی کی صلاحیت حاصل ہو سکتی ہے۔ معاہدے کا مسودہ جلد امریکی کانگریس کو بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 10:44 صبح

اگر ایران معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو پھر ہم بھی سنجیدہ ہیں، مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے مانیلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران سنجیدگی دکھائے تو واشنگٹن بھی سنجیدہ ہے، ورنہ امریکی اور اتحادی مفادات کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 10:39 صبح

ایران کے شہر میناب میں امریکی حملے میں شہید مزید 32 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ایران کے شہر میناب میں 28 فروری کو امریکی حملے کا نشانہ بننے والے اسکول کے 32 شہید بچوں کے جنازے ادا کر دیے گئے۔ اس دلخراش حملے میں اب تک 170 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 10:30 صبح

قطر کی امریکہ اور ایران سے کشیدگی میں کمی اور طے شدہ معاہدے پر عمل کرنے کی اپیل

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے فون پر گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔ قطری رہنما نے تمام فریقین سے امریکی اور ایرانی مفاہمت کی یادداشت پر عمل کرنے اور آبنائے ہرمز میں تجارتی سفر کی آزادی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ قطر نے کہا ہے کہ وہ جنگ سے بچاؤ اور امن کے لیے جاری ہر کوشش کا حمایتی ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 10:21 صبح

سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے بیانات، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے سعودی عرب پر بحری ناکہ بندی سے متعلق یمنی حوثیوں کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اماراتی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد اور بحیرہ احمر میں آزاد جہاز رانی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی ترجمان نے کہا کہ حوثیوں کی اقدامات سے خطے کا امن خطرے میں پڑھ رہا ہے۔ اس دوران سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے یورپی ممالک سے ٹیلی فونک رابطے کر کے نئی حکمتِ عملی پر بات چیت کی ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 10:10 صبح

اردن میں ایرانی حملے میں تیسرا امریکی فوجی بھی مارا گیا، امریکی وزارت دفاع

امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 17 جولائی کو اردن کے موفق السلطی ایئر بیس پر ایرانی حملے کے بعد لاپتا ہونے والا 28 سالہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکا ہے۔ اس ایئر بیس پر حملے میں پہلے ہی دو فوجی مارے گئے تھے۔ اس نئی پیش رفت کے بعد 28 فروری سے ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی کل تعداد 18 ہو گئی ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 09:57 صبح

ایران کی جوابی کارروائی، کویت میں بجلی کا نظام متاثر، اردن اور بحرین میں بھی حملوں کی اطلاعات

ایرانی فوج نے اپنے دفاعی نظام میں نیا جدید اینٹی ایئر کرافٹ سامان شامل کر کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے مطابق آپریشن صائقہ کے 18ویں مرحلے کے تحت کویت میں واقع امریکی عسکری بیس عارفجان پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔ ان حملوں سے کویت کے پاور گرڈز کو نقصان پہنچا ہے جہاں حکام نے شدید گرمی کے باعث بجلی کی راشننگ شروع کر دی ہے۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 09:38 صبح

امریکہ کے ایران پر 11ویں رات بھی شدید حملے، تہران سمیت ایران کے 5 صوبوں کے 8 شہروں میں دھماکے

امریکی فوج (سینٹ کام) نے ایران پر مسلسل 11ویں رات بھی شدید فضائی حملے کیے۔ تہران، تبریز، بوشہر، اور خوزستان سمیت 5 صوبوں کے 8 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک رہا۔ بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکوں پر ایرانی عسکری کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی تنصیبات پر حملہ جنگ کے دائرہ کار کو پورے خطے تک پھیلا دے گا۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 09:28 صبح

پینٹاگون کو ہتھیاروں کی شدید کمی کا سامنا، ایران جنگ کے اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، امریکی وزیرِ دفاع

امریکی وزیر دفاع پیت ہیگسیٹھ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ موڈیز کے مطابق کل معاشی نقصان 150 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ سینیٹ میں بریفنگ کے دوران انہوں نے ہتھیاروں کے ذخائر کی کمی اور 1.5 کھرب ڈالر کے نئے دفاعی بجٹ پر زور دیا۔ اسی دوران خطے میں ایران نے کویت، بحرین اور اردن میں جواباً کارروائیاں کی ہیں۔

Read More
بدھ جولائی 22 2026 | 09:20 صبح

ایران بے صبری سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن اب امریکا کی دلچسپی نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی زیر زمین غیر اعلانیہ ایٹمی تنصیب "پک ایکس ماؤنٹین” پر جلد شدید حملے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے بے صبر ہے مگر امریکا فی الحال کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے اور حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو جاتے۔

Read More
اوپر تک سکرول کریں۔